15

افغانستان میں ججز کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ہلاک – ایکسپریس اردو

ہلاک ہونے والی خواتین میں1 خاتون جج او وزارت تعلیم کی 1 ملازم شامل ہیں، افغان میڈیا۔ فوٹو:فائل

کابل: افغان دارالحکومت میں ججز کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں، ہلاک ہونے والی خواتین میں1 خاتون جج او وزارت تعلیم کی 1 ملازم شامل ہیں۔ حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

 

 

 





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں