12

افغان صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک – ایکسپریس اردو

این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا لیکن وہ گاڑی میں موجود نہ تھے

ہرات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلا ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق این ڈی ایس کے ڈپٹی ہیڈ گاڑی میں موجود نہیں تھے تاہم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد گاڑی سمیت اہلکاروں سے اسلح چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم مقامی پولیس کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں