13

امریکی کمپنی نے اپنی تیار کردہ کورونا ویکسین کی قیمت کا اعلان کردیا – ایکسپریس اردو

موڈرینا کمپنی کے چیف ایگزیکیٹوکا کہنا ہے کہ فی خوراک قیمت کی تعین خریداری کی مقدار دیکھتے ہوئے بھی کیا جائے گا(فوٹو، فائل)

فرینکفرٹ:  امریکی کمپنی موڈرینا نے دیگر ممالک کو فروخت کرنے کے لیے اپنی ویکسین کی فی خوراک  قیمت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں اپنی ویکسین کے 94.5 فیصد کام یابی کا اعلان کرنے والی امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ حکومتوں کی جانب سے خریداری پر فی خوراک کی قیمت 25 سے 37 امریکی ڈالر ہوگی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت کا انحصار خریداری کی مقدار پر بھی ہوگا۔ اس لیے ہماری ویکسین پر زکام کی ویکسین جتنی لاگت ہی آئے گی جو کہ فی کس 10 سے 50 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جی 20ممالک کا دنیا بھرمیں کورونا ویکسین کی شفاف تقسیم کیلیےاقدامات کا اعلان

خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو یورپی کمیشن نے موڈرینا سے لاکھوں ویکسین خریدنے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔ کمیشن فی خوراک 25 ڈالر میں خریدنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی سے رابطہ کرنے والے یورپی کمیشن کے اہل کار کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے باقاعدہ سودا نہیں ہوا تاہم چند دنوں میں خریداری کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: چینی کمپنی کا اپنی کورونا ویکسین کا 10 لاکھ افراد پر کامیاب تجربے کا دعویٰ

واضح رہے کہ یورپی یونین موڈرینا سے اس کی ویکسین کی خریداری کے لیے جولائی ہی سے رابطے میں ہے جب اس ویکسین کی طبی آزمائشوں کا آغاز ہوا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: فائزر نے کورونا ویکسین کی منظوری کیلیے ایف ڈی اے کو درخواست دیدی

دوسری جانب ایک اور کمپنی فائزر بھی 95 فی صد مؤثر کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کرچکی ہے اور اس کی منظوری کے لیے امریکا کی فیڈرل ڈرک اتھارٹی سے رجوع کرچکی ہے۔ مختلف اطلاعات کے مطابق امریکا میں آئندہ ماہ سے ویکسینیشن شروع ہونے کا امکان ہے۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں