8

سونے کی قیمتوں میں استحکام – ایکسپریس اردو

فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 104000روپے رہی

 کراچی: سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کے اضافے سے 1736ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 104000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 89163روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں