27

شاہ رخ خان جورو کے غلام نکلے – ایکسپریس اردو

گوری خان اور شاہ رخ خان کی شادی کو 30 سال ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ گوری خان کو ناچنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ گوری مجھے اپنے اشاروں پر نچاتی ہے۔

بالی ووڈ کنگ خان کے ماضی کا ایک انٹرویو بھارتی میڈیا میں بہت وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے مشہور بھارتی اداکارہ فریدہ جلال کو دیا تھا، انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انتہائی دلچسپ انداز میں بتایا کہ ان کا چھٹی (سنڈے) کا دن کیسا گزرتا ہے۔

فریدہ جلال کو دیے گئے انٹرویو میں کنگ خان نے اپنے ویک اینڈ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں سنڈے کو 11 بجے اٹھتا ہوں جس کے بعد بیگم گوری خان سے ڈانٹ پڑتی ہے، گوری ڈانتے ہوئے مجھے بتاتی ہیں کہ اس پورے ہفتے میں نے اسے بالکل بھی وقت نہیں دیا، اس کے بعد دوست گھر پر آتے ہیں جن کے ساتھ میں شام تک گیمز کھیلتا ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہ رخ خان نے گوری سے 3 بار شادی کیوں کی؟

شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ سنڈے کو شام میں ہم ایسی جگہ جاتے ہیں جہاں ڈانس کرسکیں کیوں کہ گوری خان کو ناچنا بہت اچھا لگتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ گوری مجھے اپنے اشاروں پر نچاتی ہیں جب کہ رات کو ہم دونوں ایک ساتھ اچھی سی فلم دیکھتے ہیں اور سوجاتے ہیں۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں