18

شنیرا وسیم اگلے پی ایس ایل میں بھی کراچی کنگز کی کامیابی کیلیے پرامید – ایکسپریس اردو

پی ایس ایل فائیو میں شاندار کامیابی پر مجھے کراچی کنگز اور اپنے شوہر پر فخر ہے، شنیرا وسیم (فوٹو : ایکسپریس)

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے اگلے پی ایس ایل میں بھی کراچی کنگز کی کامیابی کی امید ظاہر کردی۔

نمائندہ  ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے  شنیرا وسیم نے کہا کہ  پی ایس ایل فائیو میں شاندار کامیابی پر مجھے کراچی کنگز اور اپنے شوہر پر فخر ہے، لیگ کا اختتام شاندار انداز میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو اپنے ہیڈ کوچ آنجہانی ڈیون جونز کی موت کا گہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کی بدولت فتح پائی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ امید ہے اگلی لیگ میں ہم کورونا وائرس سے نجات پانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اسٹیڈیم میں کرکٹ کے مداح تماشائی مقابلوں سے لطف اٹھانے کے لیے موجود ہوں گے، اور امید ہے اگلا ٹائٹل بھی کراچی جیتے گا۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں