9

لاہور ہائی کورٹ نے احد چیمہ – ایکسپریس اردو کی ضمانت منظور کرلی

احد چیمہ کی رہائی کا حکم عدالت کا

لاہور ہائی کورٹ نے غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے غیر متناسب اثاثوں کے کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

درخواست گزار امجد پرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ احد چیمہ ساڑھے تین سال قبل گرفتار ہوئے تھے ، وہ 90 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رہے ، ان کے خلاف جلد ہی مقدمے کی سماعت کا کوئی امکان نہیں ہے ، ان کی ضمانت منظور کرلی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف انکوائری بند کردی

نیب کے وکیل فیصل بخاری نے بتایا کہ احد چیمہ کے وکلا نے 12 تاریخیں لی ہیں۔ احد چیمہ کی جانب سے پیش ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ اب ٹرائل جج کا تبادلہ بھی کردیا گیا ہے۔

محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے احد چیمہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ احد چیمہ کی ضمانت پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب کے خدمت کرنے والے ایک قابل اور محنتی افسر کو 3 سال 2 ماہ غیر منصفانہ طور پر قید رکھا گیا۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں