26

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی – ایکسپریس اردو

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث سیکڑوں بھارتی فوج کے اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیر مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، واقعہ کے بعد اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار کی خودکشی سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

دوسری جانب گزشتہ روز سری نگر میں ہی بھارتی فوج کے کرنل سندیپ بھگت نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جب کہ ایک اور واقعہ میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث 2007 سے تاحال خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 473 سے تجاوز کرچکی ہے۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں