20

ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ – ایکسپریس اردو

رواں سال مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی، ریاض میمن۔ فوٹو:فائل

کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی مقامی ضرورت پورا کرنے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گندم کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات کرتے ہوئے  ٹی سی پی کے چئیرمین ریاض میمن نے بتایا کہ ٹی سی پی کو گندم کی درآمدات کے لئے 7 پیشکشیں موصول ہوئیں تھیں، جن میں سے ٹی سی پی نے گندم کی سب سے کم قیمت میں فراہمی کی پیشکش جوکہ 332.44 ڈالر فی میٹرک ٹن ہے کی کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کو منظوری کےلیے بھیج دیا ہے۔

ریاض میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم روس سے درآمد کی جارہی ہے، اور 7 مارچ اور 8 مارچ کو 55،  55 ہزار ٹن گندم کے حامل دو بحری جہاز بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ 10 مارچ تک ٹی سی پی کی جانب سے درآمد ہونے والی گندم کی مقدار 22 لاکھ میٹرک ٹن ہوجائے گی۔ ٹی سی پی رواں سال مجموعی طور پر 25 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرے گا۔

 





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں