21

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی – ایکسپریس اردو

سونے کی قیمت 10 ڈالرکی کمی سے 1713 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ (فوٹو، فائل)

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی سے 1713 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد پاکستان میں  مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، اور جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹون میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1900 روپے اور 1629 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 89 ہزار 335 روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 1350 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 60 پیسے کی کمی سے 1157 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

 





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں