17

منشیات کیس میں کامیڈین بھارتی سنگھ شوہر سمیت گرفتار – ایکسپریس اردو

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران منشیات برآمد ہوئی . فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ میں منشیات کے مبینہ استعمال کی تحقیقات میں بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمبا کو گرفتار کرلیا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے معلومات کی بنیاد پر کامیڈین بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ اندھیری میں لوکھنڈوالا کمپلیکس میں چھاپہ مارا جہاں تھوڑی سے منشیات برآمد ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق ایک منشیات فروش نے پوچھ گچھ کے دوران بھارتی سنگھ کا نام لیا تھا جب کہ کامیڈین بھارتی سنگھ کی رہائش گاہ سے منشیات ملنے کے بعد این سی بی نے انہیں اور ان کے شوہر ہرش لمبا کو گرفتار کرلیا جن سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

سشانت سنگھ کیس کا پس منظر

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اُن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور ممنوعہ منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کے حوالے سے بھی شواہد ملے تھے جس کے بعد بھارت میں انسدادِ منشیات کے محکمے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اُن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

اس کے علاوہ معروف اداکاروں کو تفتیش کے لیے طلب کیا جارہا ہے اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکان، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں