8

وزیراعلیٰ – ایکسپریس اردو – بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کا حصہ بننے کی کوشش کی جارہی ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میری پسندیدہ ٹیم ہے ، میری خواہش ہے کہ کوئٹہ جیت جائے ، جام کمال خان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کوئٹہ آنے پر انضمام الحق کے بہت مشکور ہوں۔ انضمام الحق پاکستان کا ہیرو رہا ہے۔ اس سے پہلے بلوچستان میں کھیلوں اور کرکٹ کے فروغ کے بارے میں سوچا نہیں گیا تھا لیکن اب گوادر اور ایوب اسٹیڈیم کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں بھی پی ایس ایل کے میں میچز ہیں ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میری پسندیدہ ٹیم ہے ، میری دعا ہے کہ کوئٹہ جیت جائے جبکہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ وہ متعدد بار بلوچستان گئے ہیں اور بہت خوش ہیں۔ جام کمال بلوچستان میں کھیلوں اور کرکٹ کی بہتری کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہاں ، بلوچستان کے نوجوان کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں بھی اپنے نام کر سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اسکول کی سطح سے کرکٹ ٹیم کو فروغ حاصل ہو۔ انضمام الحق نے پی ایس ایل ۔6 میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کو پسندیدہ ٹیمیں قرار دے دیا۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں