17

پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی، حسن علی – ایکسپریس اردو

پی ایس ایل 6 کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتوی کیا گیا

 کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایونٹ ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹیم مالکان اور کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی حسن علی نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی‘‘۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں