12

چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ – ایکسپریس اردو

گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو تنبیہہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگذر نہیں کریں گے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف فاروقی نے کے الیلکٹ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تمام حقائق اوراعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

دوران سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو کچھ کرنا ہے کریں، نیپرا آپ کے ساتھ ہے، فروری میں بتا رہا ہوں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے، گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگزر نہیں کریں گے۔

چیئرمین نیپرا کی تنبیہہ پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے، بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیار ہو گا، یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں