21

ڈریپ؛ پہلی ویکسین ’’ ایسٹرازینیکا‘‘  کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری – ایکسپریس اردو

پاکستان میں حکام کے مطابق برطانوی ویکسین اسٹرازنیکا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے، ڈاکٹرفیصل سلطان۔ فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: ملک میں پہلی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی گئی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی ’’ایسٹرازینیکا‘‘کی کورونا ویکسین کی ہنگامی صورتحال میں پاکستان میں استعمال کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی چین کی سینوفارم کی ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکوں کی بْکنگ کروالی ہے، تاہم اس ویکسین کی ڈریپ سے منظوری ابھی باقی ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا پاکستان میں حکام کے مطابق برطانوی ویکسین اسٹرازنیکا کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

 





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں