8

گزشتہ سال کے مدمقابل جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر کم رہا – ایکسپریس اردو

رواں مالی سال پہلے 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 91 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جو کہ گزشتہ سال 7 ماہ میں 2 ارب 54 کروڑ ڈالر تھا (فوٹو : فائل)

 کراچی: جنوری 2021ء کے دوران جاری کھاتے کو 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2020ء کے مقابلے میں جنوری 2021ء کا خسارہ 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم رہا۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 91 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 2 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارہ ہوا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 13 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا۔ تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2 ارب 14 کروڑ ڈالر زائد ہے۔ اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 14 ارب  85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں اشیا و خدمات کا مجموعی خسارہ 13 ارب 49 کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 16 ارب  47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں ترسیلات کی مالیت 3 ارب 20 کروڑ ڈالر زائد رہیں۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں