لاہور میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی

yxein

لاہور پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی- دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا-

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی- شیراز کے بلانے پر سمن آباد پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا- گاڑی میں شیراز کے دو دوست بھی تھے- گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ لڑکی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ ملت پارک میں درخواست دے دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے- میڈیکل کرانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Spread the love

Leave a Reply

Next Post

سعودی عرب نے 160 ممالک کے شہریوں کو حج کیلئے منتخب کر لیا

ریاض آن لائن سعودی عرب نے 160 ممالک کے شہریوں کو حج کیلئے منتخب کرلیا ہے -سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 160 ممالک کے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد رواں برس حج کیلئے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ […]

Subscribe US Now