عیدالاضحیٰ پر اس مرتبہ کھالیں کون جمع کرے گا؟ حکومت نے اعلان کردیا

yxein

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھالوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق اس مرتبہ قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ خیراتی ادارے اور دینی مدارس ہی جمع کرسکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ :کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشنراور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔

سال 2019 کے اجازت نامے کے حامل افراد اور ادارے بھی کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔ گاڑیوں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ زبردستی اور اسلحہ کے زور پر کھالیں جمع کرنا ناقابل برداشت جرم تصور کیا جائے گا۔

تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ قربانی کے دنوں میں اسلحہ لائسنس بھی معطل رہیں گے- کھالیں جمع کرنے والوں پر شناختی کارڈ اور پرمٹ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا- حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرجمع شدہ کھالیں ضبط کرلی جائیں گی۔

Spread the love

Leave a Reply

Next Post

پاکستانی تیاری کر لیں ، چند گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ، زبردست خوشخبری آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی تیاری کر لیں- چند گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے – زبردست خوشخبری آگئی ۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد کہیں […]

Subscribe US Now