17

[original]

مریم اورنگزیب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے (فوٹو : اسکرین گریب)

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی تاریخ مقرر ہونا ہمارے دباؤ کا نتیجہ ہے، امید ہے الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔

الیکشن کمیشن کے سامنے 19 جنوری کو پی ڈی ایم احتجاج کے حوالے سے (ن) لیگ کے تنظیمی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا، یہ تو پی ڈی ایم کا دباؤ ہے کہ اب سلیکٹڈ کی چیخیں سُنائی دے رہی ہیں، کل مولانا کی رہائش گاہ پے منعقدہ اجلاس میں مریم نواز شریک ہوں گی، فارن فنڈنگ کیس کی تاریخ 13 فروری طے ہوجانا ہمارے دباؤ ہی کا نتیجہ ہے، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ پہلے ہی جیل کی چکیوں میں ہیں ہمیں کیسے ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے؟ کل دوپہر کو دو بجے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا، 31 جنوری کو سلیکٹڈ کے استعفے کی ڈیڈ لائن ہے، 19 جنوری کو مریم نواز پی ڈی ایم ریلی کا حصہ ہوں گی، وہ کہاں سے ریلی میں شامل ہوں گی؟ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کرلیا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نالائق ہیں جنہیں چھپانے کے لیے ان کی جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہیں، نواز شریف نے جو معیشت درست کی تھی سلیکٹڈ نے اس کا بیڑا غرق کردیا، 19جنوری کو وکلا، ڈاکٹرز، نرسز، کسان ان سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔

یہ پڑھیں : فارن فنڈنگ کیس میں تفصیلات جمع کرادیں اب پی ڈی ایم کی باری ہے، شبلی فراز کی پریس کانفرنس

انہوں ںے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس سے قبل ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ایک موصوف پی آئی ڈی میں ڈگڈگی بجائیں گے۔





Source link

Spread the love

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں